وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، وفاقی حکومت نے سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن محمد مومن آغا کا تبادلہ کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے.
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تبادلے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن مرزا ناصر الدین مشہود کو سیکریٹری پیٹرولیم کا عارضی چارج تفویض کیا گیا ہے، جو کہ مستقل سیکرٹری کی تعیناتی تک برقرار رہے گا.
دریں اثناء ڈپٹی سیکرٹری ماجد عباس کا تبادلہ کر کے انہیں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وزارت اقتصادی امور تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سکول بند رہیں گے