پاکستان منرل انویسمنٹ فورم 2026 ؛ علی پرویز ملک نے پاکستانی سفارتکاروں کو اہم ٹاسک دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستانی سفارتکاروں کو پاکستان منرل انویسمنٹ فورم 2026 میں عالمی شرکت کے لیے سفارتی روابط متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔
آج اسلام آباد میں بیرون ملک تعینات پاکستانی سفیروں کے اہم اجلاس میں پٹرولیم کے وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 منرل شعبے میں عالمی سرمایہ کاری کا بڑا پلیٹ فارم ہو گا۔ علی پرویز ملک نے بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان منرل انویسمنٹ فورم میں 50 سے زائد ممالک کے 5,000 سے زیادہ مندوبین نے شرکت کی تھی۔ گزشتہ فورم میں بین الاقوامی معدنیات کمپنیوں کے ساتھ 14 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ۔یہ پاکستان کے معدنیاتی شعبے پر بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کا ثبوت ہے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ گزشتہ سال کی کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پی ایم آئی ایف 2026 کا مزید بڑے پیمانے پر انعقاد کر رہے ہیں۔
اس سال پی ایم آئی ایف 2026 کا انعقاد 8 تا 9 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیر پترولیم علی پرویز ملک نے بیرون ملک تعینات پاکستانی سفارتکاروں سے کہا کہ وہ پاکستان منرل انویسمنٹ فورم 2026 میں زیادہ سے زیادہ عالمی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے سفارتی روابط کو بروئے کار لائیں۔
