سعودی عرب کے اسسٹنٹ وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی انتقال کر گئے 

Jan 09, 2026 | 18:46:PM
سعودی عرب کے اسسٹنٹ وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی انتقال کر گئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے اسسٹنٹ وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی انتقال کر گئے۔

سعودی وزارت داخلہ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اسسٹنٹ وزیر داخلہ برائے آپریشنز امور لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی آج انتقال کر گئے،وزارت داخلہ نے مرحوم کے اہل خانہ اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

 سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نائف نے بھی انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعید بن عبداللہ القحطانی نے 60 برس تک وزارت میں مثالی انداز میں خدمات سر انجام دیں۔

لیفٹیننٹ جنرل سعید القحطانی نے کنگ فہد سکیورٹی کالج سے گریجویشن کیا اور متعدد اہم عہدوں پر فائز رہے۔

یہ بھی پڑھیں :  پی پی 167 ضمنی الیکشن:  5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع