یاسمین راشد کا 9 مئی کے مقدمات میں سزاؤں کیخلاف عدالت سے رجوع

Jan 09, 2026 | 15:28:PM
یاسمین راشد کا 9 مئی کے مقدمات میں سزاؤں کیخلاف عدالت سے رجوع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے 9مئی کے تین مختلف مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر دیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے وکیل رانا مدثر عمر کی وساطت سے اپیلیں دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ لیے بغیر تینوں مقدمات میں سزائیں سنائیں، اپیلوں میں استدعا کی گئی ہے کہ نو مئی کے تینوں مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کو کالعدم قرار دیا جائے۔

اپیلوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے جلد بازی میں ٹرائل مکمل کر کے غیر قانونی طور پر سزائیں سنائیں جو انصاف کے تقاضوں کے منافی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے بند رہیں گے 

ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور ہائیکورٹ سے درخواست کی ہے کہ اپیلوں کے حتمی فیصلے تک تینوں مقدمات میں ان کی سزا معطل کی جائے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے تھانہ گلبرگ، نصیر آباد اور ریس کورس میں درج نو مئی کے مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کی ہیں۔