لوگوں کو2،2ہزار سال سزائیں سنادیں گئیں ، کیا ایسے ملک چلے گا:فواد چوہدری،ضمانتوں میں توسیع

Jan 09, 2026 | 10:45:AM
 لوگوں کو2،2ہزار سال سزائیں سنادیں گئیں ، کیا ایسے ملک چلے گا:فواد چوہدری،ضمانتوں میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین)9 مئی جلاؤگھیراؤ کے 5مقدمات میں فوادچوہدری کی  ضمانتوں میں13فروری تک توسیع کر دی گئی۔

عدالت نےپراسیکیوشن سےمقدمات کاریکارڈطلب کر لیا،انسداددہشت گردی عدالت کےجج منظر علی گل نےسماعت کی،فواد چوہدری اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

فواد چوہدری نے انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج  325 ویں پیشی پر  ہم یہاں آئیں ہیں،  یہ سمجھنا چاہیے کہ مذاکرات کی ضرورت کیوں ہے ،ہاؤس ہولڈ سروے کے مطابق 30 فیصد پاکستانی تین وقت کا کھانا نہیں کھا سکتے، اس سے اندازہ لگا لیں کہ اس وقت حالات کیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری آمدنی اس وقت 2015 کے لیول پر چلی گئی ہے ،50 ہزار سےتین لاکھ کمانے والوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے،کوئی اوورسیز پاکستانی اس وقت ایک ڈالر انویسٹ کرنے کو تیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو روز ایک تماشا چاہیے،لوگوں کو2،2ہزار سال سزائیں سنادیں کیا ایسے ملک چلے گا،اپوزیشن کی طرف سے بھی کوئی سنجیدہ بات نہیں کی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں:انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر رعایت کے مستحق نہیں: محسن نقوی کا پیشہ ور بھکاری مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

فواد چوہدری نے کہا کہ گوہر صاحب سے کہتا ہوں کہ اگر آپ نے عہدہ قبول کیا ہے تو تھوڑی ہمت بھی دکھائیں ،ہمیں پتہ ہے کہ آپ مذاکرات چاہتے ہیں،ابھی تک خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی نے بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے،دوسری طرف سے سہیل آفریدی کے متعلق جو بیان آیا وہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم اوورسیز پاکستانیوں کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے حکومت کو سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کا کہا ،ہم چاہتے کی آصف زرداری اور شہباز ان مذاکرات کی اونر شپ لیں،لڑائی آپ کی ہو رہی ہے کہ بھگت پاکستان رہا ہے،اگلے مرحلے میں ہم ملتان جا رہے ہیں،بشری بی بی کو ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے رہا کیا جائے۔