انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر رعایت کے مستحق نہیں: محسن نقوی کا پیشہ ور بھکاری مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

Jan 09, 2026 | 10:14:AM
انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر رعایت کے مستحق نہیں: محسن نقوی کا پیشہ ور بھکاری مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ‎ایف آئی اے کے امیگریشن ونگ کی کارکردگی ،غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جاری مہم کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے افسران کو غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی جاری رکھنے کے احکامات دئیے۔

پیشہ ور بھکاری مافیا اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھی موثر کریک ڈاؤن کا  حکم دیا گیا ۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ  انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،پاکستان کے نام پر کسی صورت حرف آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایئرپورٹس پر امیگریشن چیکنگ کے نظام کو موثر بنایا جائے، ایئرپورٹس پر سفری دستاویزات کی سخت سکریننگ کی جائے۔

‎وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کو امیگریشن قوانین پر مؤثر عملدرآمد کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:تیسری عالمی جنگ اور انسانوں کا خلائی مخلوق سے پہلا رابطہ: 2026 اور بابا وانگا کی پیشگوئیاں

‎‎اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ڈائریکٹرز کراچی اور لاہور زون نے شرکت کی۔