دھند  سے ٹریفک کی روانی متاثر ،قومی شاہراہ پر  ٹرک الٹ گیا 

Jan 09, 2026 | 09:05:AM
 دھند  سے ٹریفک کی روانی متاثر ،قومی شاہراہ پر  ٹرک الٹ گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز )پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دھند کے باعث ٹریفک  کی روانی متاثر ہے۔

ذرائع کے مطابق موٹر وے ایم ون،صوابی سے برہان تک بند، ایم 4 شیرشاہ سے شام کوٹ تک، ایم 5 شیرشاہ سے سکھر تک اور ایم 14، فتح جنگ سے کوٹ بیلیاں تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:’’حالات مزید خراب ‘‘طاقتور ملک نے امریکہ کو خبردار کر دیا

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقے بھی دھند سے متاثر ہوئے ہیں، جعفرآباد، صحبت پور اور بولان قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی میں خلل واقع ہوا ہے۔

علاوہ ازیں سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر دھند کے باعث ٹرک الٹ گیا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔