پاکستان ویمنز انڈر 19 کیمپ کے لیے 23 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

Jan 09, 2024 | 20:47:PM
پاکستان ویمنز انڈر 19 کیمپ کے لیے 23 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان
کیپشن: پاکستان ویمنز انڈر 19 کیمپ کے لیے 23 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آذر) پاکستان ویمنز انڈر 19 کیمپ کے لیے 23 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز کے لیے  کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے, سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور میزبان بنگلہ دیش شامل ہیں, کیمپ 10 سے 18 جنوری تک کراچی میں لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 کے براڈ کاسٹینگ رائٹس کسے ملے؟ ریزرو پرائس کتنی؟ پی سی بی سے اہم خبر آ گئی

ممکنہ کھلاڑیوں میں علیزہ مختیار، انوشہ ناصر، اریشہ انصاری، ایمن فاطمہ، حلیمہ دعا ظفر، ہانیہ احمر، کائنات ایمان، کومل خان، لائبہ ناصر، ماہم انیس، ماہنور آفتاب، میمونہ خالد، مقدّس بخاری، ابوالفضان، رُوداخان اسلم، سمیعہ افسر، ثناء طالب، سیدہ تسکین فاطمہ، طیبہ امداد، زیب النساء اور زوفشان ایاز شامل ہیں۔