پی سی بی کا پی ایس ایل 9 کے براڈ کاسٹینگ رائٹس نجی چینل پارٹی کو دینے  کا فیصلہ

Jan 09, 2024 | 18:49:PM
پی سی بی کا پی ایس ایل 9 کے براڈ کاسٹینگ رائٹس نجی چینل پارٹی کو دینے  کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پی سی بی نے پی ایس ایل 9 کے براڈ کاسٹینگ رائٹس نجی چینل والی پارٹی کو دینے  کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع  کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ براڈ کاسٹینگ رائٹس کی ریزرو پرائس حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا، پی سی بی  کی جانب سے 2 سال کی بڈ کے لیے ساڑھے سات ارب ریزرو پرائس رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شائقین کیجانب سے تنقید, حسن علی آگ بگولہ

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رائٹس کی بڈ میں حصہ لینے والی چاروں پارٹیاں مطلوبہ ہدف پر پورا نہ اتر سکیں،  بورڈ نے براڈ کاسٹینگ رائٹس نجی چینل والی پارٹی کو دینے  کا فیصلہ کرلیا۔