صدر استحکام پاکستان پارٹی سے برطانوی قونصلر کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Jan 09, 2024 | 18:13:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹیکل قونصلر زوئی وئیر نے ملاقات کی اور عالمی و ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کا فروغ خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب کا کسان دوست اقدام، بھل صفائی مہم کاافتتاح کردیا

اس حوالے سے برطانوی قونصلر پولیٹیکل قونصلر زوئی ویئر نے کہا کہ تعلیم، صحت اور مختلف شعبوں میں پاک برطانیہ باہمی اشتراک کامیابی سے جاری ہے۔

ملاقات کے دوران عبدالعلیم خان اور برطانوی پولیٹیکل قونصلر نے ایک دوسرے کیلئے مثبت خواہشات کا اظہار کیا۔