وزیراعلیٰ پنجاب کا کسان دوست اقدام، بھل صفائی مہم کاافتتاح کردیا

Jan 09, 2024 | 16:48:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

() وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پانی کی روانی بہتر کرنے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں، 5ہزار کلو میٹر نہروں کی ہم مرمت کریں گے۔

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے بھل صفائی مہم کاافتتاح کردیا۔ نگران صوبائی وزراء اور افسران بھی وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ہمراہ تھے، محسن نقوی وزراء اور افسران کے ہمراہ فیتا کاٹ کر نہر کے اندر گئے۔ افتتاح کے وقت محسن نقوی نے کرین اور کسی بھی اپنے ہاتھوں سے چلائی۔ 

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل خریدنے والے خبردار، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا

بھل صفائی مہم کے افتتاح کے بعد محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ بھل صفائی پاک فوج کے ماہرین نے افسران کی ٹریننگ کی، امید ہے ہم بھل صفائی کیلئے اچھا رزلٹ دینے میں کامیاب ہو جائیں گے، بھل صفائی کے عمل کو ہم مسلسل مانیٹر کریں گے ، ہم لمز کے ماہرین کی بھی بھل صفائی میں مدد لے رہے ہیں، نہر میں گندگی ،کوڑا کرکٹ بھی شہری ہی ڈالتے ہیں ، پوری نہر میں اس وقت گندگی بھری پڑی ہے، شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھل صفائی کی اصل افادیت صرف کسان جانتا ہے، گاؤں کو لوگوں کو ہر سال انتظار ہوتا ہے کہ بھل صفائی کب ہوگی؟ جب تک لوگ اپنے آپ کو ٹھیک نہیں کرینگے معاملات بہتر نہیں ہونگے۔ لاری اڈے کی بہتری کے لئے الیکشن کمیشن کی منظوری چاہیے۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن بند کر دیا ہے۔