نائیجیریا میں ڈاکو راج۔۔جوابی حملے میں200دیہاتی قتل کر دیئے

Jan 09, 2022 | 22:12:PM
ابوجہ۔حملے۔ڈاکو۔کارروائی۔حکومت۔فورسز
کیپشن: ابوجہ میں  شر پسندوں کےحملے کے بعد فورسز کے اہلکار کھڑے ہیں (فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی) نائیجیریا کی ریاست زمفارا میں حکومتی کارروائی کے جواب میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوﺅں نے 10 سے زائد گاﺅں پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 200 سے زائد دیہاتی جاں بحق ہوگئے۔
 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی افواج اور فضائیہ نے گوسامی کے جنگلات اور تسمیرے گاﺅں میں ڈاکوﺅں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں 100 سے زائد ڈاکو مارے گئے جن میں دو سرغنہ بھی شامل ہیں۔حکومتی فورسز کی اس کارروائی کے جواب میں 300 سے زائد موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے زمفارا کے 10 سے زائد گاﺅں پر حملہ کردیا اور خون کی ہولی کھیلتے رہے۔ شرپسندوں نے لوٹ مار کی اور املاک کو نذر آتش کردیا۔
آزاد ذرائع کے مطابق ڈاکوﺅں کے حملے میں سیکڑوں دیہاتی جاں بحق ہوگئے تاہم حکومت کا دعوی ٰہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 58 ہے۔ میتوں کو اجتماعی قبروں میں دفنانے والے دیہاتیوں نے رائٹرز کو بتایا کہ تعداد 200 سے زائد ہے۔میتوں کو اجتماعی طور پر دفن کرنے والے دیہاتیوں نے مزید بتایا کہ اب بھی کئی افراد لاپتہ ہیں جو یا تو قتل کردیئے گئے یا پھر ڈاکو انہیں ساتھ لے گئے۔حکومت نے ان ڈاکوﺅں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے فیصلہ کن کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔پاکستانی اداکارہ امرخان کا انڈین گانے’ٹپ ٹپ برساپانی‘ پر ڈانس، ویڈیو وائرل