سرکاری کالجز میں جا ب کے خوا ہشمندوں کے لئے خو شحبری

Jan 09, 2021 | 18:09:PM
سرکاری کالجز میں جا ب کے خوا ہشمندوں کے لئے خو شحبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے سرکاری کالجوں میں 368 ٹیچرز انٹرنز کی بھرتیوں کا فیصلہ، 56 کالجوں میں سی ٹی آئیز کی بھرتیوں کیلئے فہرست جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطا بق ڈائیریکٹر کالجز لاہور ڈاکٹر ضیاءالرحمن نے کالجوں کے پرنسپلز کو شیڈول پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔ خواتین کالجوں میں 269 اور مرد کے کالجوں میں 99 اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔ کالج ٹیچرز انٹرنز کی بھرتیاں چار مہینوں کے لیے کی جائیں گی ۔پرنسپلزکو 17 جنوری تک سی ٹی آئیز کی ابتدائی فہرست ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو جمع کرانا ہوں گی۔ سرکاری کالجوں میں بھرتی ہونے والے عارضی اساتذہ کو 45 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔