محسن نقوی نے پی ایس ایل ٹیم کی چابی ولی ٹیکنالوجی کے اونر کے حوالے کر دی
ملتان سے محبت ہے، نام بدلنے سے دھچکا لگا، ملتان کے متعلق سوچیں گے، دھمکیوں سے نہ میں ڈرتا ہوں نہ حکومت ڈرتی ہے اور نہ فیلڈ مارشل ڈرتے ہیں ، بھارت کے ساتھ کھیلنے کے متعلق ابھی کچھ نہیں بتا رہا، محسن نقوی کی نیوز کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کی مینیجمنٹ کے حقوق کی نیلامی کا عمل شفاف طریقہ سے مکمل ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے ٹیم مینیجمنٹ کی علامتی چابی بولی جیتنے والے ولی ٹٰیکنالوجی کے حوالے کر دی۔ ولی ٹیکنالوجی کے اونر نے ٹیم کا نام بدل کر پوٹھوار کے تاریخی شہرراولپنڈی سے منسوب کرنے کا سرپرائز دے دیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم اونر کو پی ایس یل فیملی کا حصہ بننے پر مبارک باد دی۔ مھسن نقوی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئیرمین نجم سیٹھی کو سٹیج پر بلا کر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پی ایس ایل کی ٹیمیوں میں ملتان سلطانز کا اضافی نجم سیٹھی نے کیا تھا۔
پی ایس ایل کی اس ٹیم کی نیلامی کی خصوصی تقریب لاہور کے ایکسپو سنٹر میں ہوئی جس مین دوسرے مہمانوں کے ساتھ کرکٹ لیجنڈ ظہر عباس اور پی سی بی کے سابق چئیرمین نجم سیٹھی بھی شریک تھے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم کی نیلامی کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا، ولی ٹیکنالوجی کو مبارکباد پیش کرتے ییں۔ نجم سیھٹی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے یہ ٹیم بنوائی تھی۔
محسن نقوی نے کہا کہ میں تمام بڈرز کا بڈنگ میں حصہ لینے پر مشکور ہوں ۔ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ویمن ٹیم پر بھی توجہ دیں گے۔
پی سی بی کے سابق چئیرمین نجم سیتھی نے تقریب مین مختصر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا، پاکستان کرکٹ کے لیے ایک بڑی خوشخبری آنے والی ہے۔ میں آج بہت زیادہ خوش ہوں ۔ نجم سیٹھی نے کہا، پاکستان کرکٹ محسن نقوی کی شکر گذار ہے۔
محسن نقوی کی پریس کانفرنس
محسن نقوی نے پی ایس ایل کی ٹیم کی نیلامی مکمل ہونے کے بعد نیوز کانفرنس میں بتایا کہ نیلامی کا عمل جاری تھا تو اس دوران دو مرتبہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کیا۔ محسن نقوی نے بتایا کہ ٹیم کی کامیاب نیلامی پر وزیراعظم بہت خوش تھے۔
محسن نقوی نے کہا، پاکستان سپر لیگ میں نئی ٹیموں کی آمد پاکستان کرکٹ کے لیے بہت خوش آئند ہے۔
محسن نقوی نے سابق ملتان سلطانز کی نیلامی کے لئے ابتدائی قیمت "بہت زیادہ" رکھنے کے متعلق صحافی کے سوالات کے جواب میں کہا، یہ مارکیٹ ویلیو مزید بڑھے گی ۔ محسن نقوی نے کہا، پاکستان کی مارکیٹ میں بہت گنجائش ہے، صرف دل بڑا کرنے کی بات ہے ۔
محسن نقوی نے کہا، ہمارا ٹارگٹ پی ایس ایل کو دنیا کا بڑا برانڈ بنانا ہے ۔
ٹیم کا نام بدلنے سے جھٹکا لگا، ملتان کیلئے اب سوچیں گے
ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے بتایا کہ نیلامی کے بعد ٹیم کا نام بدل جانا خود ان کے لئے بھی سرپرائز تھا۔ محسن نقوی نے کہا، میں ملتان سے بہت محبت کرتا ہوں۔ نام تبدیل ہونے پر مجھے دھچکا لگا ہے۔
محسن نقوی نے جنوبی پنجاب کے کرکٹ فینز کے لئے اچھی خبر سنائی اور کہا، ملتان کے حوالے سے ہم دیکھیں گے کیا کرنا ہے ۔
دھمکیوں سے نہ میں ڈرتا ہوں نہ حکومت ڈرتی ہے اور نہ فیلڈ مارشل ڈرتے ہیں
ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلہ کے بعد اب اس معاملہ میں چل رہی رابطہ کاری کے حوالے سے سوالات کے جواب میں محسن نقوی نے کہا، ہم مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں ۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ ایشو بنگلہ دیش کا تھا ہم نے بنگلہ دیش کا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔ بنگلہ دیش والے ہمارے بھائی ہیں اور ہم نے ان کا ساتھ دیا ہے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ آئی سی سی اور بنگلہ دیش کے معاملات چل رہے ہیں اس وقت اس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔
محسن نقوی نے بتایا کہ ہم ابھی اپنے ٹارگٹ کے 20 سے 25 فی صد پر پہنچے ہیں ۔ بہت سے ممالک ہیں جو ہمارے دوست بھی انہوں نے بھی رابطے کیے ہیں ۔ تمام ممالک کو اپنی پوزیشن سے آگاہ کر دیا ہے۔
سوال کے جواب میں پی سی بی کے چئیرمین نے واضح لہجہ میں کہا، دھمکیوں سے نہ میں ڈرتا ہوں نہ حکومت ڈرتی ہے اور نہ فیلڈ مارشل ڈرتے ہیں ۔