جمہوریت کیخلاف سازش پر سب نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا؛ بیرسٹر گوہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہےکہ کل کامیاب احتجاج ہوا ، جمہوریت کے خلاف سازش پر سب نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا،بانی تحریک انصاف اس احتجاج سے مطمئن ہوئے ہیں ۔
پارلیمنٹ ہاؤس سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ جتنی سختیاں تھی اس کے باجود احتجاج ہوا ہم اسے کامیاب سمجھتے ہیں،کوئی ایک بھی جگہ ایسی نہیں تھی جہاں احتجاج نا ہوا ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی “گڈی” نہیں چڑھ سکتی عوام کی گڈی چڑھی ہے،یہ بسنت منا کر بھی عوام کے دل میں جگہ نہیں بنا سکے
یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس سپریم کورٹ کےیحییٰ آفریدی سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات