محفل تھیٹر، ستارہ  تھیٹراور ملک تھیٹر میں سٹیج ڈراموں کی اجازت میں ایک سال کی  توسیع

Feb 09, 2026 | 18:00:PM
 محفل تھیٹر، ستارہ  تھیٹراور ملک تھیٹر میں سٹیج ڈراموں کی اجازت میں ایک سال کی  توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) حکومتِ پنجاب نے محفل تھیٹر، ستارہ  تھیٹراور ملک تھیٹر میں سٹیج ڈراموں کی اجازت میں ایک سال کی  توسیع کر دی۔

 ان تھیٹر ہاؤسز  کو ایک سال کے لیےسٹیج  ڈرامے کرنے کی اجازت ملی ہے۔ تھیٹر ڈرامہ کی مشروط اجازت 9 فروری 2026 سے 8 فروری 2027 تک مؤثر رہے گی۔

ان تھیٹرز میں سٹیج ہونے والے تمام ڈرامے  پنجاب کے انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنت کے  قواعد و ضوابط کے تحت ہوں گے۔غیر اخلاقی، فحش اور قابلِ اعتراض مواد پر مکمل پابندی ہوگی ۔ کسی وائلیشن  پر تھیٹر انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔