بھارتی کوسٹ گارڈ نے 3 ایرانی آئل ٹینکرز ضبط کرلیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) بھارت نے چابہار بندرگاہ سے خاموش واپسی کے بعد ایران سے منسلک تیل بردار جہاز بھی ضبط کر لیے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ نے بحیرہ عرب میں اسمگلنگ کے الزام میں 3 آئل ٹینکرز کو تحویل میں لیا۔
رپورٹ کے مطابق تینوں آئل ٹینکرز کو ممبئی سے تقریباً 100 سمندری میل کے فاصلے پر بحیرہ عرب میں روکا گیا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہےکہ ضبط کیے گئے بحری جہازوں میں ال جافزیہ، ایسفالٹ اسٹار اور اسٹیلر روبی شامل ہیں جو ایران سے منسلک تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے اور چاندی کی نئی قیمتیں خریداروں کے ہوش اڑا گئے
ماہرین کا کہنا ہے کہ چابہار سے واپسی کے بعد ایرانی جہازوں کی ضبطی ایران کے لیے بھارت کی جانب سے ’چھرا گھونپنے‘ کے مترادف ہے۔