امریکہ میں گمشدہ انگوٹھی 44 سال بعد مل گئی

Feb 09, 2026 | 14:08:PM
امریکہ میں گمشدہ انگوٹھی 44 سال بعد مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ میں ایک شخص کو 44 برس بعد اپنی گمشدہ انگوٹھی واپس مل گئی۔

مسیسپی سے تعلق رکھنے والے ڈیریئن لیڈنر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ 1982 میں وہ پاس کرسچین ساحل پر ایک پارٹی میں گئے تھے ۔

 ان کی پاس کرسچین ہائی سکول کی کلاس رِنگ تھی جو دوران پارٹی کھو گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس کو بہت تلاش کیا لیکن انگوٹھی نہیں ملی۔

انہوں نے اسسٹنٹ پرنسپل کے ساتھ میٹل ڈیٹیکٹر کےساتھ بھی انگوٹھی تلاش کی لیکن انگوٹھی نہ مل سکی۔

ڈیریئن نے بتایا کہ انہیں حال ہی میں فیس بک پر سیمی جیویل کا ایک میسج موصول ہوا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کو وہ انگوٹھی مل گئی ہے۔

ڈیریئن لیڈنر نے کہا کہ جب ان کو پیغام موصول ہوا تو ان کو یقین نہیں آیا کہ 44 برس بعد وہ انگوٹھی مل گئی۔

 وہ حیران تھے کہ انگوٹھی اس ہی جگہ سے ملی جہاں پر وہ کھوئی تھی۔