عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان کا ویزا  کیوں نہیں مل سکا،اہم وجہ سامنے آگئی

Feb 09, 2026 | 10:41:AM
عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان کا ویزا  کیوں نہیں مل سکا،اہم وجہ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے اسیر بانی عمران خان کے دو صاحبزادے قاسم خان اور سلیمان خان لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ویزا حاصل نہ کر سکے۔ 

رپورٹ کے مطابق ان کی درخواستوں میں کچھ تکنیکی خامیوں کی وجہ سے ویزا جاری نہیں کیا گیا، دونوں نے گزشتہ ماہ ویزا کے لیے درخواست دی تھی۔ 

  سفارتی ذرائع  کے مطابق ویزا درخواستیں ابھی تک اسلام آباد میں وزارتِ داخلہ کے متعلقہ سیکشن میں زیر التوا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حادثہ یا کچھ اور ۔۔?ڈی ایس پی  جان کی بازی ہار گئے

اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ درخواست گزاروں نے مطلوبہ معلومات کی فراہمی میں دلچسپی نہیں لی، حالانکہ ان سے درخواستوں میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے کہا گیا تھا، جس پر انہوں نے عمل درآمد نہیں کیا۔ 

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں برطانوی پاسپورٹ ہولڈرز (قاسم اور سلیمان) نے اپنی جائے پیدائش لندن ظاہر کی ہے  جبکہ درخواستوں میں پاکستان کے ساتھ کسی قسم کا تعلق ظاہر نہیں کیا گیا۔

 انہوں نے مقررہ فارمز میں اپنی سفری تاریخ بھی درست طور پر فراہم نہیں کی۔