طلبا کی شرارتوں سے تنگ استاد پولیس اسٹیشن پہنچ گیا، تبادلے کا مطالبہ

Feb 09, 2025 | 14:54:PM
طلبا کی شرارتوں سے تنگ استاد پولیس اسٹیشن پہنچ گیا، تبادلے کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور میں  طلبا کی شرارتوں سے تنگ استاد نے پولیس میں شکایت درج کرا دی۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ استاد کی جانب سے تھانا یکہ توت میں طلبا کے خلاف درخواست جمع کروائی گئی ہے،درخواست میں استاد کا مؤقف ہے کہ طلباء کی شرارتوں کی وجہ سے میں ڈیوٹی نہیں کرپاتا، محکمہ تعلیم میرا تبادلہ کسی اور سکول میں کر دے۔

درخواست پر پولیس کا کہنا تھا کہ طلبا کو سمجھا سکتے ہیں، ان پر سخت کارروائی نہیں کر سکتے،پولیس نے طلباءکے والدین کوبلا کر معاملہ حل کرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:صوابی جلسے میں کون کتنے بندے لایا، جنید اکبر نے پارٹی عہدیداروں سے رپورٹ مانگ لی