پی پی 246 حاصل پور : پی ٹی آئی حمایتی امیدوار کے ہاتھوں 3 بار کے منتخب امیدوار کو شکست

Feb 09, 2024 | 22:48:PM
پی پی 246 حاصل پور : پی ٹی آئی حمایتی امیدوار کے ہاتھوں 3 بار کے منتخب امیدوار کو شکست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک عبدالرشید) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 246 حاصل پور میں عام انتخابات کا  بڑا اپ سیٹ ہو گیا، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار فرزانہ خلیل کے ہاتھوں 3 بار منتخب ہونے والے چوہدری محمد افضل گل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 246 حاصل پور سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار فرزانہ خلیل جیت گئیں جبکہ 3 بار منتخب ہونے والے چوہدری محمد افضل گل اب چوتھی بار ہار گئے، ریٹرننگ آفس حاصل پور کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے جشن منایا جا رہا ہے۔