ٹیکسلا این اے 54؛پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار عذرا مسعود کو  برتری، چودھری نثار کا تیسرا نمبر

Feb 09, 2024 | 10:01:AM
ٹیکسلا این اے 54؛پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار عذرا مسعود کو  برتری، چودھری نثار کا تیسرا نمبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹیکسلا کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54میں تحریک انصاف کی حمایت یافتہ خاتون امیدوار عذرا مسعود 48617ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، چودھری نثار اور غلام سرور خان بدستور تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

 ٹیکسلا کے حلقے این اے 54 کے 163 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج  کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار عذرا مسعود 48617 لے کر پہلے نمبر پرہیں، آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک 21815 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔

 آزادامیدوار چودھری نثار علی 9800 ووٹ لے کر تیسرے اوراستحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار غلام سرور خان 7120 ووٹ لے کر چوتھے  نمبر پر ہیں۔