پی ایس 21گھوٹکی ، پیپلز پارٹی امیدوار سردار علی نواز مہر کامیاب

Feb 09, 2024 | 05:09:AM
پی ایس 21گھوٹکی ، پیپلز پارٹی امیدوار سردار علی نواز مہر کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )گزشتہ روز ہونے والے انتخابی دنگل کے نتائج جاری ہونا شروع، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 21 گھوٹکی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب۔ 

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار علی نواز مہر نے صوبائی حلقے سے جیت کا تاج اپنے سر سجا لیا ،علی نواز 63ہزار 758 ووٹوں کیساتھ پہلے نمبر پر رہے ، جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی )کے غلام علی عباس 29273  ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ، صوبائی نشست کی کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 182 تھی ۔