پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی کی27 نشستوں پر کامیاب، کون کونسے حلقے شامل؟

Feb 09, 2024 | 00:21:AM
پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی کی27 نشستوں پر کامیاب، کون کونسے حلقے شامل؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ملک بھر میں ہونے والے سیاسی دنگل  کے نتائج  آنے کا سلسلہ شروع ہو گئے ہیں ،  سامنے آنے والے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی  نے سندھ اسمبلی سے 23 نشستیں حاصل کر لی ہیں ۔

غیر حتمی غیر سرکاری طور پر سامنے آنے والے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے اب تک سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں  سے 27 جیت لی ہیں ۔ 

پی ایس 5 کندھ کوٹ

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 5 سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز  کے امیدوار عابد خان سندرانی نے 29 ہزار 388 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جمعیت علمائے اسلام ج(ے یو آئی )کے حافظ ربنواز چاچڑ 20 ہزار 983 ووٹ لیکر  دوسرے نمبر پر رہے ، سردار تیغو خان تیغانی12ہزار 320 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔

پی ایس 10

صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 10 لاڑکانہ 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی فریال تالپورکامیاب ہوگئیں، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 10 لاڑکانہ 1 کے تمام 203 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کی فریال تالپور 85800 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں ، جے یو آئی ایف کے کفایت اللہ 20050 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

  پی ایس 7

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 7 شکارپور 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امتیاز احمد شیخ کامیاب ہوگئے، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 7 شکارپور 1 کے تمام177 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے امتیاز احمد شیخ 60904 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جے یو آئی ایف کے آغا تیمور خان 43575 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 77

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 77 جامشورو میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پی پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کامیاب ہوگئے،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی کے مراد علی شاہ 66100 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے روشن علی برڑو 6150 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 6

پی ایس 6 کشمور 3 میں تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق  پیپلز پارٹی کے محبوب علی خان بجارانی 86365 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جے یو آئی ایف کے عبدالقیوم 9945 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 پی ایس 12

پی ایس 12 لاڑکانہ 3 میں تمام 168 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سہیل انور سیال 54077 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جی ڈی اےکے معظم علی خان عباسی 31850 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 19

 صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 18 گھوٹکی سے آزاد امید وار سردار نادر اکمل نے  پاکستان پیپلز پارٹی کو  شکست دے دی،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 19 گھوٹکی ڈہرکی میر پور ماتھیلو کی  کی نشست سے آزاد امیدوار سردار نادر اکمل نے میدان مار لیا۔نادر اکمل نے 55ہزار 683ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ  پی پی کے سردار عبدالباری پتافی نے44ہزار 186 ووٹ حاصل کیے۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پر پولنگ اسٹیشنز کے کل تعداد 175 ہے۔

پی ایس 20 

صوبائی اسمبلی کے حلقےپی ایس 20 گھوٹکی 3 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی محمد بخش مہر کامیاب ہوگئے،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 20 گھوٹکی 3 کے تمام 183 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے محمد بخش مہر 87431 لے کر کامیاب ہوگئے،جے یو آئی ایف کی محمد اسحاق لغاری 9401 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 21

پی ایس 21 گھوٹکی 4میں تمام 182 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی  نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی نواز مہر 63758 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے،جے یو آئی ایف کے غلام علی عباس 29273 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 22

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 22 سکھر 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اکرام اللہ کامیاب ہوگئے،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 22 سکھر 1 کے تمام145 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےاکرام اللہ 42275 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،جے یو آئی ایف کے محمد مبین 40005 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 27

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 27 خیر پور میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہالار وسان کامیاب ہوگئے،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 27 خیر پور 2 کے تمام 145 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ہالار وسان 93421 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں،جے یو آئی ایف کے محمد شریف بررو 14897 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 29 

پی ایس 29 خیرپور 4 میں تمام 142 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے شیراز شوکت راجپر 45589 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے محمدرفیق بانبھن 30220 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 30

پی ایس 30 خیر پور 5 میں تمام158 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے نعیم احمدکھرل 51245 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جی ڈی اے کے شیخ خالد حسین 36456 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 44

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 44 سانگھڑ 5 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شاہد تھہیم کامیاب ہوگئے،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 44 سانگھڑ 5 کے تمام 187 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے شاہد تھہیم 59630 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس( جی ڈی اے) کے محمد بخش 48200 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 48

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 48 میرپورخاص 4 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے طارق علی کامیاب ہوگئے،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 48 میرپورخاص 4 کے تمام160 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےطارق علی67923 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،جی ڈی اےکے عنایت اللہ 16231 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 49

صوبائی اسمبلی کے حلقے حلقہ پی ایس 49 عمرکوٹ 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلزپارٹی کےسید سردارعلی شاہ کامیاب ہوگئے،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 49 عمرکوٹ 1 کے تمام167 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےسید سردارعلی شاہ 56791 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،جی ڈی اے کےخضرحیات منگریو23987 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔

 پی ایس 50

صوبائی اسمبلی کے حلقے حلقہ پی ایس 50 عمرکوٹ 2 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سیدامیرعلی شاہ کامیاب ہوگئے،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 50 عمرکوٹ 2 کے تمام152 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےسیدامیرعلی شاہ 59231 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،جی ڈی اے کےفقیر غلام نبی منگریو17121 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔

پی ایس 57

مٹیاری غیر حتمی، غیرسرکاری  نتائج

مٹیاری: ضلع مٹیاری کے حلقہ پی ایس 57 مٹیاری پر  پیپلز پارٹی کے امیدار مخدوم فخرالزماں52 ہزار175 ووٹ لے کرکامیاب  

جی ڈی اے امیدوارسید جلال شاہ جاموٹ 44 ہزار 873 ووٹ حاصل کئے

 پی ایس 56 مٹیاری ایک

پاکستان پیپلز پارٹی کے مخدوم محبوب زمان 72 ہزار 178 ووٹ لے کر کامیاب ، پاکستان مسلم لیگ نواز کے نصیر احمد 35432 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،حلقے میں کل رجسٹر ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 11 ہے۔

پی ایس 57

پی ایس 57 مٹیاری 2 میں تمام151 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے مخدوم فخرالزمان 52 ہزار 175 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے،جی ڈی اے کے سید جلال شاہ 44ہزار873 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 58 

ٹنڈوالہ یار  کے 175 پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے رزلٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید ضیاء عباس شاہ رضوی63 ہزار 639 ووٹ لیکر جیت گئے ،جی ڈی اے ڈاکٹر راحیلہ مگسی39212 ووٹ لیکر  دوسرے نمبر پر رہے

پی ایس 60

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 60 حیدرآباد 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جام خان شورو کامیاب ہوگئے،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 60 حیدرآباد 1 کے تمام 105 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے جام خان شورو 35352 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ایاز لطیف پلیجو 6735 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 61

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 61 حیدرآباد 2 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن بھی کامیاب ہوگئے،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 61 حیدرآباد 2 کے تمام135 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن63638 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،جے یو آئی ایف کے سعید احمد تالپور 11719 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 68

پی ایس 68 بدین 1میں تمام 141 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد ہالیپوٹو 63348 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

پی ایس 69

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 69 بدین 2 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے میر اللہ بخش تالپور کامیاب ہوگئے،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 69 بدین 2 کے تمام142 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے میر اللہ بخش تالپور 41595 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے میر عبداللہ خان 33491 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔


پی ایس 70

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقےپی ایس 70 بدین 3 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارباب امیر امان اللہ کامیاب ہوگئے،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابقپی ایس 70 بدین 3 کے تمام 141 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے ارباب امیر امان اللہ 33729 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے حسنین علی مرزا 26577 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 پی ایس 71

صوبائی اسمبلی کے حلقے حلقہ پی ایس 71 بدین 4 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تاج محمد کامیاب ہوگئے،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 71 بدین 4 کے تمام148 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے تاج محمد 40938 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،جی ڈی اے کے محمد حسام مرزا 30726 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔


پی ایس 75

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقےپی ایس 75 ٹھٹھہ 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کےریاض حسین شاہ شیرازی کامیاب ہوگئے،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 75 ٹھٹھہ 1 کے تمام 216 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے ریاض حسین شاہ شیرازی 75823 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،آزاد امیدوار سید امجد حسین 3618 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 85
پیپلز پارٹی کے محمد ساجد نے 27791 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی 

مسلم لیگ ن کے پیر حفیظ اللہ نے 14304 ووٹ لے کر  دوسرے نمبر رہے