ن لیگ فارن فنڈنگ کی بانی ، جندال ڈالروں سے بھرے بیگ شریف خاندان کو دیتارہا، تحریک انصاف 

Feb 09, 2021 | 18:12:PM
ن لیگ فارن فنڈنگ کی بانی ، جندال ڈالروں سے بھرے بیگ شریف خاندان کو دیتارہا، تحریک انصاف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) فارن فنڈنگ کی بانی ہے، جندال پاکستان کے اداروں کے خلاف مہم جوئی کے لئے بغیر ویزے ڈالروں کے بیگ بھر کر مری میں شریف خاندان کے حوالے کرتا رہا، مریم صفدر کو بھاگنے نہیں دیں گے، انہیں جواب دینا پڑے گا۔
 منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم صفدر اپنی فارن فنڈنگ کا جواب دینے کی بجائے گالم گلوچ برگیڈ کو آگے کر دیتی ہیں، تحریک انصاف نے اپنے چالیس ہزار ڈونرز کا مکمل ریکارڈ الیکشن کمیشن کو پیش کیا ہے، تحریک انصاف نے سالمیت پاکستان کے خلاف کسی فارنر سے ایک روپیہ نہیں لیا، تحریک انصاف کی تمام فارن فنڈنگ بینکنگ چینل کے ذریعے آئی، ویسٹرن یونین کے ذریعے ساری دنیا میں فنڈز ٹرانسفر ہوتا ہے، یہ حوالہ ہنڈی کی طرح بے نامی نہیں ہوتا، اپوزیشن کے فنڈز فالودہ، پاپڑ والے اور مشتاق چینی کے ذریعے حوالہ ہنڈی سے پیسے منتقل کرتے رہے، تارکین وطن نے تحریک انصاف کو نیا پاکستان بنانے کے لئے فنڈنگ کی،۔
انہوں نے کہاہمیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا طعنہ دینے والوں نے خود 1998ئ میں اپنے اس وقت کے وزیر مذہبی امور کو اسرائیل بھیجا، جھوٹوں کی پاناما رانی کا ایک سال ٹوئٹر اکاﺅنٹ بند رہا۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن سے بے نظیر بھٹو کو ہٹانے کے لئے، لئے گئے 10 ملین ڈالر کا حساب انہیں دینا پڑے گا۔
فرخ نے کہا بلاول اور پیپلزپارٹی کس ڈھٹائی سے ان کے ساتھ کھڑے ہیں، منی لانڈرنگ، حوالہ، ہنڈی کی بنیاد رکھنے والے نواز شریف ہیں، انہوں نے اپنی لوٹ مار سے اربوں روپے مریم صفدر کو گفٹ کئے جس سے انہوں نے جائیداد خریدی، ان کے جھوٹ بے نقاب ہو گئے ہیں، ان کے بیٹے، ان کی قیادت بیرون ملک ہے اور ان کے بڑے لیڈر اقامہ ہولڈر رہے۔