کوہ پیماؤں کی تلاش ،موسم خراب،آپریشن روک دیا گیا

Feb 09, 2021 | 14:53:PM
کوہ پیماؤں کی تلاش ،موسم خراب،آپریشن روک دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)علی سدپارہ سمیت کے ٹوپرلاپتا تینوں کوہ پیماؤں کو ڈھونڈنے کے لئے سرچ آپریشن خصوصی سرویلنس طیارے کے ذریعے کیا جا رہا تھا کہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والےعالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ اوران کے دوغیرملکی ساتھی تاحال لاپتہ ہیں۔ سرچ ٹیم موسم ٹھیک ہوتے ہی سی ون تھرٹی کی مدد سے کے- ٹو کی بلند ترین سطح پرلاپتہ کوہ پیماؤں کو تلاش کرے گی۔ جہازمیں نصب جدید ترین کیمرے سے پورے ڈیتھ زون کی عکس بندی کی جائے گی۔ سرچ آپریشن میں علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی حصہ لے رہے ہیں۔

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوہ پیماوٴں کی تلاش کیلئے پاک فوج اورحکومت ہرممکن کوشش کر رہی ہے، میری آئس لینڈ کے وزیرخارجہ سے اس حوالے سے بات ہوئی انہیں بھی ہم حالات سے باخبررکھے ہوئے ہیں، بدقسمتی سے جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ہم ناامیدی کی طرف جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ موسم سرما میں دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑK2 سرکرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما  جان اسنوری اور جوان پابلو 5 فروری سے لاپتا ہیں۔