جے یو آئی پنجاب کا موٹروہیکل آرڈیننس مسترد کرتی ہے،مولانا صفی اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) جے یو آئی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا صفی اللہ کی زیر صدارت جامعہ قاسم العلوم ملتان میں ہوا جبکہ ایجنڈے کے حوالے سے سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار نے بریفنگ دی، اجلاس میں تفصیلی غور و خوض کے بعد فیصلہ ہوا کہ جے یو آئی صوبہ پنجاب کے موٹروہیکل آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے۔
قائم مقام صوبائی امیر مولانا صفی اللہ نے کہا کہ جے یو آئی پنجاب ٹرانسپورٹرز کے موقف کی تائید کرتی ہے اور ان کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ٹرانسپورٹرز اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر قانون سازی کرے۔ موٹر وہیکل آرڈیننس سے رشوت ستانی میں شدید اضافہ ہوا ہے اور ہر ادارہ رشوت میں ملوث ہے موٹروہیکل آرڈیننس کا اجراء جمہوری اصولوں کی بھی نفی ہے اور صوبائی اسمبلی کے ہوتے ہوئے آرڈیننس جاری کرنا جمہوری عمل کا انکار ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سے سوسائٹی ایکٹ کے تحت مدارس کی رجسٹریشن شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں جس کے لئے تنظیمات مدارس سے مشورے کے بعد جلد از جلد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے۔ سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار نے کہا کہ مساجد کے وظائف علماء کی خود مختاری پر حملہ کے مترادف ہے جسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جے یو آئی کا جنوبی پنجاب میں بحالی امن، بلدیاتی الیکشن میں بھرپور شرکت کا فیصلہ