لاہورہائیکورٹ: عمران خان کی حق دفاع ختم کرنے کیخلاف درخواست خارج

Dec 09, 2022 | 12:41:PM
شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے کے ہتک عزت کے دعوے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حق دفاع ختم کرنے کے خلاف دی گئی درخواست خارج کر دی
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے کے ہتک عزت کے دعوے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حق دفاع ختم کرنے کے خلاف دی گئی درخواست خارج کر دی۔

وکیل عمران خان نے موقف اپنایا کہ شہباز شریف نے ماتحت عدالت میں 10 ارب روہے کے ہتک عزت کا دعویٰ کر رکھا ہے، عمران خان نے شہباز شریف کے سوالات پر اعتراضات اٹھائے جو ماتحت عدالت نے مسترد کر دئیے، ماتحت عدالت نے شہباز شریف کے سوالات کے جوابات نہ دینے پر عمران خان کا حق دفاع ختم کر دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کا عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے عمران خان کی نگرانی کی درخواست خارج کرنے کا حکم دیا۔