سسٹم سارا خراب ،حیران ہو ں کہ ملک کیسے چل رہا ہے۔۔اعظم سواتی

Dec 09, 2021 | 23:03:PM
وفاتی، وزیر، ریلوے ،اعظم سواتی
کیپشن: وفاتی وزیر ریلوے اعظم سواتی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاتی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہےکہ ریاست کرپٹ مافیا کو پکڑنے میں ناکام ہو چکی ہے،بطور وکیل جانتا ہوں کہ ججز عدالتوں کا نظام کیسے چلا رہے ہیں،سسٹم سارا خراب ہے ،حیران ہوں کہ ملک کیسے چل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے اعظم سواتی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےکہا ہےکہ عدالتوں سے انصاف ملنا بہت مشکل ہے ، عدالتوں میں ہزاروں کیسز ایسے ہی پڑیں ہیں، مافیا اتنا طاقت ور ہے کہ حکومت اگر تین لاکھ کا وکیل کرتی ہے تو وہ 5 کروڑ کا وکیل کر کے سٹے آرڈر لے لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے ریلوے منسٹری سنبھالی تو محکمہ خسارے میں تھا،آج ریلوے کو خسارے سے نکال کر بہتری کی طرف لیکر جا رہا ہوں۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ حکومت کے ختم ہونے تک ریلوے کو بہتر کر کے جاؤں گا ،ریلوے کا کام بزنس دینا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما گولڈ سمتھ کی آنیوالی فلم کیسی ہوگی؟؟؟  پہلی جھلک سامنے آگئی