جمائما گولڈ سمتھ کی آنیوالی فلم کیسی ہوگی؟؟؟  پہلی جھلک سامنے آگئی

Dec 09, 2021 | 20:22:PM
جمائما نئی فلم
کیپشن: جمائما گولڈ سمتھ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) برطانوی پروڈیوسر اور عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی نئی فلم کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ  نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے جواب میں  ری ٹوئٹ کیا جس میں ان کی فلم ’واٹس لو وگاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی پہلی جھلک شیئر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:وینا ملک دوسری شادی کیلئے راضی ۔۔۔شوہر کیسا ہوگا ؟؟؟

سٹوڈیو کنال یوکے کی طرف سے ٹویٹ میں لکھا گیا کہ شیکھر کپور کی ڈائریکشن میں بننے والے والی فلم واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ جسے جمائما گولڈ سمتھ نے تحریر کیا ہےکی پہلی جھلک۔پوسٹر میں اداکارہ للی جیمز اور اداکار شہزاد لطیف کو ایشیائی طرز کا رنگین لباس زیب تن کئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جمائما نے اس ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ یہ فلم ایک بہت ہی اچھی فلم ہےشناخت ،دھوکہ دہی  اور چھٹکارے کے حوالے سے ۔ 

واضح رہے کہ جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو وگاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے، فلم ممکنہ طور پر آئندہ برس سینماگھروں کی زینت بنے گی۔جمائما کی نئی آنے والی فلم میں شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کی قوالی کا تڑکا بھی ہوگا۔فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے مابین ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف کی شادی۔۔۔سخت پابندی کے باوجود تقریبات کی ویڈیو لیک