آصف زرداری کا بیان قابل افسوس۔۔ نوازشریف کی پاکستان کیساتھ  وابستگی غیر متزلزل ہے۔ شہبازشریف

Dec 09, 2021 | 16:58:PM
زرداری کا بیان قابل افسوس ہے شہبازشریف
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے سابق صدر آصف زرداری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےٹوئٹر پر جاری بیان میں  کہا کہ زرداری صاحب کا نوازشریف کے بارے میں بیان افسوسناک ہے، ‏میاں صاحب کی پاکستان کے ساتھ غیرمتزلزل وابستگی ہمیشہ ناقابل تردید رہی۔

یہ بھی پڑھیں: اساتذہ و ملازمین کیلئے خوشخبری ۔۔سپیشل الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری

 شہبازشریف نے  کہا کہ ‏نوازشریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا آپ جانتے ہیں، ‏ہمیں ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہیے، ‏سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہیے۔ لاہور کے حلقہ این اے 133 میں (ن) لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز نے کامیابی حاصل کی تھی اور پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔

یہ بھی پڑھیں:خطرناک وائرس کا پھیلاؤ۔۔ سکول اور نائب کلب بند

واضح رہے کہ حلقہ این اے  133 میں   لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز کی کامیابی پر آصف زرداری نے کہا تھا کہ میاں صاحب نے اقتدار میں آنے کے بعد حلقے چھوٹے کئے، ورنہ جب یہ بڑا حلقہ تھا یہاں سے بی بی بھی جیتی تھیں، ہم پھر اقتدار میں آکر حلقے بڑے کریں گے۔