خطرناک وائرس کا پھیلاؤ۔۔ سکول اور نائٹ کلب بند

Dec 09, 2021 | 14:54:PM
ڈنمارک میں کورونا کے باعث سکول اور نائب کلب بند
کیپشن: سکول نائب کلب بند فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈنمارک میں کورونا وائرس دوبارہ پھیلنے کے بعد ملک میں نئی پابندیاں لگنے کی وجہ سے سکول اور نائٹ کلب بند رہیں گے۔

تفصِیلات کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا کیسسز میں ریکارڈ تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔کورونا کا پھیلاؤ  روکنے کے لئے نئی پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔

 وزیراعظم میٹ فریڈرکسن نے کہا کہ ڈنمارک میں سکول اور نائٹ کلب 15 دسمبر سے 4 جنوری تک بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑی چلانے والوں کو بڑا جھٹکا۔۔کریک ڈاؤن شروع

نیشنل بورڈ آف ہیلتھ ڈنمارک کے حکام نے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ  کو روکنے کے لئے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کرسمس ڈنر جیسے بڑے پروگراموں کو منسوخ کر دیں۔

واضح رہے کہ  ڈنمارک میں پچھلے ایک ہفتے میں 38 ہزار کورونا کے مثبت کیسسز کی تشحیص ہوئی ہے جبکہ پچھلے دو مہینوں میں ہسپتال میں داخل ہونے والے کرونا مریضوں کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کی شادی میں عدم شرکت۔۔ سلمان خان کی بہن نے بڑا راز کھول دیا