ایشیزسیریز ۔۔ دوسرے دن آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف برتری

Dec 09, 2021 | 14:35:PM
ایشز سیریز،دوسرے دن, کا , کھیل
کیپشن: ایشز سیریز،دوسرے دن کا کھیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایشیزسیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف  پوزیشن مستحکم ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:قومی کر کٹر شا دا ب خان کی شادی سے متعلق اہم خبر

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے دن کے اختتام تک انگلینڈ کے 147 کے جواب میں 7 وکٹوں پر 343 رنز  بنا لیے  اور مہمان ٹیم پر 196 رنز کی برتری حاصل کرلی ۔دوسرے دن آسٹریلوی اوپنر مارکس ہیرس 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ پر ڈیوڈ وارنر اور مانس لبوشین نے 156 رنز کی شراکت بنائی، لبوشین 74 اور وارنر 94 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سٹیو سمتھ 12، کیمرون گرین صفر اور الیکس کیری 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری سکور کی ۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نےوسیم اکرم اور وقاریو نس کاریکارڈ توڑدیا