جنرل بپن راوت کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار اہلیہ سے متعلق اہم انکشافات

Dec 09, 2021 | 11:21:AM
بپن راوت،اہلیہ،اہم ،انکشافات
کیپشن: بپن راوت اہلیہ کے ہمراہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ڈیفنس چیف بپن راوت کے ساتھ ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت بھی ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق   بپن راوت کی اہلیہ مدھولیکا راوت مدھیہ پردیش کے ضلع شاہدول کی رہنے والی تھیں، اُن کے والد مرگیندر سنگھ کانگریس پارٹی سے بھارت کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

انہوں نے شاہدول سے ہی اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی، نفسیات میں ماسٹرز کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکن شہری کے قتل کی تحقیقات میں مزید انکشافات ،کہانی نے نیا رخ لے لیا

انہوں نے بپن راوت سے شادی 1986 میں کی۔ ان کی  بڑی بیٹی کی شادی ہوچکی  جبکہ چھوٹی بیٹی تعلیم حاصل کررہی ہے۔

وہ این جی اوز کے ساتھ بھی منسلک تھیں جو فوجی اہلکاروں کی بیواؤں، معذور بچوں اور کینسر کے مریضوں کی مدد کرتی ہے۔

مدھولیکا راوت آرمی وائیوز ویلفیئر ایسوسی ایشن  کی صدر  بھی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکن منیجر پریا نتھا کمارا کے تابوت پر’ہیڈ‘ کیوں لکھا گیا؟۔۔تصویر وائرل