سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی

Aug 09, 2026 | 23:18:PM
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی ہے۔  سمندری طوفان ڈولفن کی وجہ سے شنگھائی کے دو ہوائی اڈوں پر1384 فلائٹسں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ڈولفن سے جنم لینے والے حادثات میں جاپان کے علاقے اوکی ناوا میں 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 50 ہزار سے زائد عمارتوں کی بجلی معطل ہوگئی۔

سمندری طوفان جاپان کے بعد چین کے مشرقی ساحلوں سے ٹکراگیا ہے۔

 چین کے محکمہ موسمیات کے مطابق چین کے کئی شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

چینی محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے جی جانگ کے مختلف علاقوں میں ڈولفن کے زیر اثر 500 ملی میٹر تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ  شنگھائی میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

شدید موسم کے باعث شنگھائی کے دو ہوائی اڈوں پر 1384 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ چین کی یانگشان بندرگاہ پر 500 سے زائد کشتیوں کو سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:   آج رات اور کل تھنڈر سٹارم کہاں کہاں آئیں گے، موسم کی نئی فورکاسٹ آ گئی