28 جولائی کو میر رضا علی کا کن افراد سے رابطہ ہوا تھا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Aug 09, 2026 | 20:57:PM
28 جولائی کو میر رضا علی کا کن افراد سے رابطہ ہوا تھا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) میر رضا علی کا 28 جولائی کو کن افراد سے رابطہ ہوا تھا، اس حوالے سے آخری فون کالز اور میسیجز کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق 28 جولائی کو آخری فون کالز اور میسجز بھجنے والے افراد سے تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے، میر رضا علی نے اس روز 3 ٹیلیفون کالز پر دو افراد سے بات چیت کی تھی۔

 تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ میر رضا علی نے 28 جولائی کی شب 2:13 اور 2:16 بجے فون پر علی نامی شخص سے بات چیت کی جبکہ اس نے آخری فون کال اپنے دوست عبداللہ کی ریسیو کی، میر رضا علی اور عبداللہ کے درمیان 3 منٹ سے زیادہ بات ہوئی۔

علاوہ ازیں، فون پر آخری 8 میسیجز 4:20 سے 4:22 بجے تک ریسیو ہوئے جن کا میر رضا علی نے جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں :  نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 53 لاکھ کی چوری کی واردات، آپریشن منیجر ملوث نکلا