محسن نقوی کابلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین 

Aug 09, 2026 | 15:48:PM
  محسن نقوی کابلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیاہے۔
وفاقی وزیر داخلہ سیدمحسن رضانقوی نے 15 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتےہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرکے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج جہنم واصل
 وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف برسرِپیکار سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں،انشاءاللہ قوم کی حمایت سے بلوچستان سے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔