نادرا نے شہریوں کو جعلی ٹریکنگ آئی ڈیز سے محتاط رہنے کی ہدایت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر جعلی ٹریکنگ آئی ڈیز سے متعلق عوام کو خبردار کردیا۔
نادرا ترجمان کے مطابق شہریوں کی ذاتی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر کمنٹس کے ذریعے ٹریکنگ آئی ڈی فراہم نہیں کی جائے گی، صارفین نادرا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کمنٹس میں ٹریکنگ آئی ڈی ہرگز شیئر نہ کریں،شہری نادرا سے متعلق کسی بھی معاملے میں صرف سرکاری ذرائع اور تصدیق شدہ پلیٹ فارمز سے رجوع کریں۔
نادرا کی جانب سے ٹریکنگ آئی ڈی کیسز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے 8400 پر ایس ایم ایس، نادرا ہیلپ لائن 051-111-786-100 یا موبائل فون سے 1777 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اس کے علاوہ شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال ؛مطالبات پیش کردیئے
نادرا کی جانب سے عوام کو مشورہ دیاگیا ہے کہ اپنی شناخت اور ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے سوشل میڈیا پر موجود غیر مصدقہ لنکس، اکاؤنٹس اور پیغامات پر بھروسہ نہ کریں۔