تیل کی برآمدات میں تیزی،UAE نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کردی

Aug 09, 2026 | 10:16:AM
تیل کی برآمدات میں تیزی،UAE نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی تیل پیدا کرنے والی کمپنی ابوظبی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) نے خام تیل کی بڑھتی برآمدات سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے تیل بردار بحری جہازوں کے بیڑے میں بڑے پیمانے پر توسیع کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ادنوک کے شپنگ یونٹ نے تقریباً 1.3 ارب ڈالر خرچ کرکے نئے آئل ٹینکرز خریدے ہیں، جس کے بعد کمپنی کے بڑے خام تیل بردار جہازوں کی تعداد تقریباً دوگنا ہوگئی ہے۔

کمپنی کے مطابق ویری لارج کروڈ کیریئرز  کی تعداد 8 سے بڑھ کر 14 ہوگئی ہے، یہ بڑے جہاز ایک وقت میں تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ادنوک نے ایسے مزید 5 بحری جہاز بھی خریدے ہیں جو پروپین سمیت مختلف ایندھن کی ترسیل کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

یہ توسیع ایسے وقت میں کی گئی ہے جب متحدہ عرب امارات نے اوپیک سے علیحدگی کے بعد اپنی تیل کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سردیاں آنے سے پہلے ہی خطرے کی گھنٹی بج گئی!

رپورٹ کے مطابق یو اے ای اپنی زیادہ مقدار میں خام تیل متنازع آبنائے ہرمز کے ذریعے عالمی منڈیوں تک پہنچاتا ہے، اس لیے اپنے ٹینکرز کے بیڑے میں اضافہ تیل کی ترسیل کی صلاحیت بڑھانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ادنوک کی جانب سے ٹینکرز کی بڑے پیمانے پر خریداری کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے عالمی تیل مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط بنانے کی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

تیل کی پیداوار اور برآمدات میں اضافے کے ساتھ اپنے بحری بیڑے کو وسعت دینے سے ادنوک کو خام تیل کی ترسیل پر زیادہ کنٹرول حاصل ہوگا اور عالمی خریداروں تک تیل پہنچانے کی صلاحیت بھی بڑھے گی۔