امریکا مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزیوں کا ازالہ کرے:ایرانی وزیر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال امریکا کی جانب سے مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے، امریکا کو ان خلاف ورزیوں کا ازالہ کرنا ہوگا۔
عباس عراقچی کے مطابق ایران آبنائے ہرمز میں عارضی بحری جہاز رانی کے راستے سے متعلق عمان کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکا ہے ، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس کا مطلب آبنائے ہرمز کا مکمل طور پر دوبارہ کھلنا نہیں ہے، بلکہ اس کا انحصار دیگر عوامل پر ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان اس معاملے پر مذاکرات ہو چکے ہیں اور اب معاہدے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے لیے ایک نیا راستہ تلاش کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ترکیہ، پاکستان اور سعودیہ میں دفاعی معاہدہ نیٹو کے آرٹیکل 5 جیسا ہے:ترک وزیر خارجہ