تھانہ شادمان اور جناح ہاؤس کے مقدمات کا فیصلہ محفوظ، سوموار کو سنایا جائے گا

Aug 09, 2025 | 21:44:PM
تھانہ شادمان اور جناح ہاؤس کے مقدمات کا فیصلہ محفوظ، سوموار کو سنایا جائے گا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا۔دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،عدالت نے کہاکہ رات کو لیٹ ہونے کے باعث آج فیصلہ نہیں سنا رہے۔سوموار 11 اگست کو دونوں مقدمات کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں رات تک دونوں مقدمات پر سماعت کی،انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں مقدمات پر فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت میں موجود ملزمان کو باہر جانے سے روک دیا گیا۔

 عدالت نے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے پر ملزموں کے صفائی بیانات کے بعد حتمی دلائل بھی مکمل کر لیے۔جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے کیس میں 65 سرکاری گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہوگئی ہے، مقدمے میں 65 گواہان نے شہادت ریکارڈ کروائی ، 17 ملزمان کا ٹرائل کیا گیا، 7 اشتہاری قرار دیے گئے، ایک ملزم وفات پاچکا ہے۔

ملزمان میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفرازچیمہ اور دیگر شامل ہیں، 9 مئی کو تھانا شادمان کو جلانے کے کیس میں پولیس نے مقدمہ میں 41 ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا۔

 مقدمے میں 25 ملزمان کا ٹرائل کیا گیا، 15 اشتہاری قرار دیے گئے، ایک وفات پاچکا ہے، مقدمہ میں مجموعی طور پر 45 گواہان نے شہادت ریکارڈ کروائی۔

شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ ملزمان میں شامل ہیں،  اعجاز چوہدری، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انڈیا کے سب سے امیر شخص کا بھائی کیسے دیوالیہ ہوا؟