ہانگ کانگ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ ,عمیر عارف فائنل میں پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کے عمیر عارف انڈر 17ہانگ کانگ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔فائنل میں مقابلہ سعودی کھلاڑی سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ انڈر 17 کے سیمی فائنل میں عمیر عارف نے سنگاپور کے سیکنڈ سیڈ کوان منگ ایتھان کو شکست دی۔ عمیر عارف کی کامیابی کا اسکور 11-6، 11-9، 11-9 رہا۔ کوارٹر فائنل میں عمیر عارف نے امریکا کے پرایس جیکب کو شکست دی تھی۔فائنل میں عمیر عارف کا مقابلہ ٹاپ سیڈ سعودی عرب کے النفصان محمد سے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ایئرچیف کے آپریشن سندور سے متعلق مضحکہ خیز بیان پر پاکستان کا ردعمل آگیا