ایم ڈی کیٹ کی فیس 80 فیصدنہیں بڑھائی،پی ایم ڈی سی کی وضاحت

Aug 09, 2025 | 14:56:PM
ایم ڈی کیٹ کی فیس 80 فیصدنہیں بڑھائی،پی ایم ڈی سی کی وضاحت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد )پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کی فیس میں 80 فیصد اضافے کی افواہوں کو مسترد کردیا۔
پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2025 کی فیس میں 80 فیصد اضافے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صرف ایک ہزار روپے (12.5 فیصد) اضافہ کیا گیا ہے، جس سے مجموعی فیس نوہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
 ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق فیس میں یہ معمولی اضافہ امتحان کے عملی اخراجات، سکیورٹی اور لاجسٹکس کے لیے کیا گیا ہے، ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن 8 اگست سے 25 اگست تک جاری رہے گی جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ 1 ستمبر 2025 تک ممکن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں طوفانی بارش، جشنِ آزادی کا دن بھی بھیگا بھیگا ہوگا
ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق امتحان انگریزی زبان میں کاغذی شکل میں ہوگا، 180 ایم سی کیو سوالات پر مشتمل ہوگا اور اس میں منفی مارکنگ نہیں کی جائے گی۔