لاہور میں الحمرا ہال کے باہر سے نامعلوم افراد 125موٹر سائیکل لے اُڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہور میں الحمرا ہال کے باہر سے نامعلوم افراد 125موٹر سائیکل لے اُڑے، واقعہ 3اگست کو شام ساڑھے چار بجے پیش آیا.

موٹر سائیکل نمبر AXF/8178 سی جی 125موسیٰ علی ولد ساجد حسین کی ہے جوکہ شادباغ فاروق گنج کا رہائشی بتایا جاتا ہے ، موٹرسائیکل کی مالیت ڈھائی لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے ، جس کی ایف آئی آر تھانہ سول لائن لاہور میں درج کروائی گئی ہے۔
شہری موسیٰ علی نے ایف آئی آر میں موقف اپنایا کہ میری موٹر سائیکل سی جی 125کو فوری ریکور کرایا جائے اور ملزمان کے خلاف قرار واقعہ کارروائی کی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں :ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ، سالانہ شرح 1.73 فیصد ریکارڈ