آئندہ انتخابات میں ایک بار پھر شیر دھاڑنے جارہا ہے، مریم نواز

Aug 09, 2023 | 18:59:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگںائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو نیا کافی کپ استعمال کرنے کی ہدایات کردیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے سلوگنز والی اشیاء نمائش کیلئے پیش کی گئیں، اس موقع پر سینئر نائب صدر نے ان اشیاء کا معائنہ کیا اور پارٹی پرچم، نواز شریف کی تصاویر اور پارٹی نعروں والی اشیاء کو خوب پسند کیا۔

مریم نواز کی جانب سے آئندہ انتخابات کی تیاریوں میں پارٹی سلوگن والی اشیاء استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں جن میں جدید کافی کپ، نوٹ بکس، بیجز اور پوسٹرز شامل ہیں جبکہ تمام اشیا پر مسلم لیگ ن کا جھنڈا، انتخابی نشان شیر اور مختلف نعرے درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 2002ء میں جو کالا قانون بنایا گیا اس میں ترمیم کی گئی، مریم اورنگزیب

اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے کافی کپ پر بہت تبصرے، تجزیے اور پروگرامز کیے گئے، اب میں نیا کافی کپ استعمال کررہی ہوں جس میں کافی زیادہ مزے کی لگتی ہے، اس کپ پر ایک جانب لکھا ہے ’میاں دے نعرے وجن گے‘ اور دوسری جانب نواز شریف کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام رہنما نیا کافی کپ استعمال کریں، میں یقین دلاتی ہوں کہ اس نئے کپ میں کافی زیادہ بہتر مزہ دے گی، فون کور پر ’دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا‘ کے نعرے درج ہیں جو کہ موجودہ حالات کی عکاسی کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شیر بہت جلد لندن سے واپس آنے والا ہے، اگلے انتخابات میں ایک بار پھر شیر دھاڑنے جا رہا ہے۔