عوام کو روسی تیل سے آنے والے دنوں میں فائدہ پہنچے گا، مصدق ملک

Aug 09, 2023 | 16:15:PM
 وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روسی تیل سے عوام کو آنے والے دنوں میں فائدہ پہنچے گا۔ تیل اور گیس کی تلاش کیلئے نئے بلاکس کی بولیاں کرائیں گے ملک میں ٹائیٹ گیس کی پالیسی بھی لارہے ہیں، مشرق وسطیٰ کے ایک ملک کی مدد سے 12 ارب ڈالر تک لاگت سے ریفائنری لگے گی۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روسی تیل سے عوام کو آنے والے دنوں میں فائدہ پہنچے گا۔ تیل اور گیس کی تلاش کیلئے نئے بلاکس کی بولیاں کرائیں گے ملک میں ٹائیٹ گیس کی پالیسی بھی لارہے ہیں، مشرق وسطیٰ کے ایک ملک کی مدد سے 12 ارب ڈالر تک لاگت سے ریفائنری لگے گی۔  

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا ہے کہ بطور وزیر مملکت پیٹرولیم وزیر نے میری بہت سپورٹ کی، 14ماہ میں سسٹم میں16 کروڑ 40 لاکھ مکعب فٹ گیس یومیہ شامل کی جبکہ 13کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس مزید 6 ماہ میں شامل ہوجائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آذربائیجان سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو آیا کرے گا، ہماری مرضی ہوگی ہر ماہ لیں  یا نہ لیں، ایل این جی کارگو مہنگا ہونے پر اس کارگو کو ترک کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دشمن کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں: آرمی چیف

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ ایران پاکستان گیس لائن منصوبے پر پاکستان پر جرمانے کی خبریں درست نہیں، پاکستان نے عالمی پابندیوں کے باعث جرمانے کا مسئلہ 10 سال قبل ہی حل کرلیا تھا،  پابندیاں عائد ہوئے بغیر مسئلے کا حل چاہتے ہیں، ہم  ایران پاکستان منصوبے کا حل چاہتے ہیں، اس منصوبے پر ایرانی سفیر سے بات چیت کر رہے ہیں، پاکستان کو توانائی کی ضرورت ہے۔