فیک نیوز دینے والے متعدد یوٹیوب چینلز بند

Aug 09, 2023 | 12:34:PM
بھارت میں ’’ فیک نیوز‘‘ دینے والے یوٹیوب چینلز کیخلاف ایک بار پھر کریک ڈا ؤن شروع، بھارتی حکومت نے 8 یوٹیوب چینلز بند کر دیے۔   
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں ’’ فیک نیوز‘‘ دینے والے یوٹیوب چینلز کیخلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن شروع، بھارتی حکومت نے 8 یوٹیوب چینلز بند کر دیے۔   

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چینلز وقت سے پہلے لوک سبھا انتخاب کرانے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر پابندی لگائے جانے جیسی فرضی خبریں پھیلانے میں شامل پائے گئے تھے۔ ان میں سے کئی پر بھارتی فوج کے بارے میں غلط  معلومات پھیلانے کا بھی الزام ہے۔

جن 8 یوٹیوب چینلز کو مرکزی حکومت نے بند کیا ہے، پہلے ان کی ویڈیوز کی گہرائی سے جانچ کی گئی۔ اس دوران ان چینلز میں کئی خامیاں دیکھنے کو ملیں۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے ان چینلز پر فرضی خبر کا فیکٹ چیک کیا ہے۔ اس سے پتہ چلا کہ کئی یوٹیوب چینلز ہیں جن کے ذریعہ فرضی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ جن یوٹیوب چینلز پر کارروائی کی گئی ہے ان کے مجموعی طور پر تقریباً 2 کروڑ سبسکرائبرس ہیں۔

مزید پڑھیں: وکیل قتل کیس، وکیل امان اللہ کنرانی اور سپریم کورٹ کے ججز میں تلخ جملوں کا تبادلہ

سوشل میڈیا پر ہونے والی سرگرمیوں پر حکومت سخت نگرانی کر رہی ہے۔ نوجوان طلبا کا سماج کو ورغلانے  اور معاشرے میں ابتری پیدا کرنے والی خبریں دینے  پر سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سے  پہلے بھی بھارت میں  بڑی تعداد میں یوٹیوب چینلز پر پابندی لگائی گئی ہے۔