پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والوں سے متعلق اہم فیصلہ

Aug 09, 2021 | 20:24:PM
پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والوں سے متعلق اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بی ایس آنرز کے بعد ڈائریکٹ پی ایچ ڈی میں داخلوں کی گزشتہ برس منظورہو نیوالی پالیسی منسوخ کردی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس بی ایس آنرزکے بعدڈائریکٹ پی ایچ ڈی کی پالیسی منظورہوئی تھی جس پر وائس چانسلرز کو ایم فل ختم کرکےڈائریکٹ پی ایچ ڈی میں داخلوں پرتحفظات تھے ،اب ڈائریکٹ پی ایچ ڈی پالیسی کا22 میں دوبارہ جائزہ لیاجائےگا ۔
 ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے لاہور سمیت ملک بھر کی یونیورسٹیز کو آگاہ کر دیا گیا، ڈائریکٹ پی ایچ ڈی پالیسی نافذکرنیوالی یوای ٹی کوچھوٹ ہوگی۔اس فیصلے سے قبل ہی یوای ٹی ڈائریکٹ پی ایچ ڈی کی پالیسی نافذکرچکی ہے۔
 ایچ ای سی کی جانب سے منعقد اجلاس میں پی ایچ ڈی کی نئی پالیسی منسوخی کی منظوری دیدی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:استعفے تیار ہیں ۔جب کہیں گے پیش کردینگے ۔ ارکان اسمبلی کی جہانگیر ترین کو یقین دہانی