حکومتی اعلامیے کے بغیر قیمتوں میں ردوبدل کی خبریں بے بنیاد قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیٹرولیم ڈویژن نےحکومتی اعلامیے کے بغیر قیمتوں میں ردوبدل کی خبریں بے بنیاد قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں پر کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے میڈیا سے جعلی خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کی اپیل کی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق خبروں کی تصدیق کے بغیر نشر نہ کیا جائے عوام کو گمراہ کرنے والی خبروں سے اجتناب برتا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان عالمی امن کے قیام میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے: چوہدری شجاعت حسین