یونان کے وزیر اعظم نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر دی

Apr 09, 2026 | 13:17:PM
یونان کے وزیر اعظم نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) یونان میں بھی 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 یونان کے وزیراعظم کیریاکوس میتسوتاکس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال پر یکم جنوری 2027 سے پابندی عائد کر دی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بچوں میں بڑھتی ہوئی بے چینی، نیند کے مسائل اور سوشل میڈیا کی لت جیسے مسائل کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں طلباء پرانی کتابیں پڑھنے پر مجبور،نئی کتب کی فراہمی کامطالبہ

یہ اقدام آسٹریلیا کی جانب سے دسمبر میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پابندی کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے

 یونان نے یورپی یونین سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے پورے بلاک میں مشترکہ نظام متعارف کرایا جائے۔

حکام کے مطابق اس پالیسی کا مقصد بچوں کی ذہنی صحت کا تحفظ اور انہیں ڈیجیٹل دنیا کے منفی اثرات سے بچانا ہے۔